کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک مبشر علی گوگا

منگل 17 مارچ 2020 20:26

لاہور۔17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک مبشر علی گوگا نے کہا ہے کہ صوبہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے اور عوامی اجتماعات نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 136 کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی میاں محمد الیاس بھی موجود تھے۔ ملک مبشر علی گوگا نے کہا کہ عوام کی صحت کا خیال رکھنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، اس سلسلے میں عوام کو حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے تاکہ کرونا کی عفریت سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے،ایسے حالات میں پاکستان میں بھی بین الاقوامی سطح کے اقدامات کرنے ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاتی تدابیر کے حوالے سے آ گاہی مہم میںہر شہری حکومت کا ساتھ دے تاکہ کرونا کیخلاف جنگ جیتی جاسکے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کام کر رہی ہے،بہت جلد پاکستان مہلک بیماریوں سے چھٹکاراحاصل کر لے گا۔