سول ایوی ایشن کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری
بیرون ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کیلئے کورونا اسکریننگ سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار، کورونا سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر ہی بورڈنگ جاری کیا جائےگا، ایئرپورٹس پرسرٹیفکیٹ کیلئے آپریشن21 مارچ سے شروع ہوگا۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بیان
ثنااللہ ناگرہ
منگل 17 مارچ 2020
18:27
(جاری ہے)
سول ایوی ایشن نے مسافروں کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ غیرملکی ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس بات کویقینی بنائیں کہ ٹیسٹ کا وقت 24 گھنٹے سے زائد کا نہ ہو۔ یعنی بیرون ملک سے آنیوالے مسافر نے لازمی طور پر اپنا ٹیسٹ پرواز سے 24 گھنٹے قبل کرایا ہو۔ سول ایوی ایشن نے یہ ہدایت کی کہ کورونا سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر ہی بورڈنگ پاس جاری کیا جائے گا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ میں مسافر کا نام اور پاسپورٹ نمبر شامل ہونا ضروری ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم جمع کروانا بھی لازم ہے۔ پاکستان کی حدود میں داخلے کی اجازت کورونا وائرس کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی پرہی ہوگی۔ اس حوالے سے تمام ائیر لائنز کو واضح طور ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مسافر سوار کرنے سے پہلے طیارے میں جراثیم کش اسپرے کرنا لازم ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر انتظامات بہتر بنانے کے بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے ایئر پورٹس اور اطراف میں ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کورونا وائرس کی روک تھام اور پھیلاؤ کو روکنے کا معاملے پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مزید سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ جن کے تحت ایئر پورٹس اور اطراف میں ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ مسافروں کو چھوڑنے اور لینے کیلئے ایک فرد کو اجازت ہو گی۔ سی اے اے نے اس ضمن میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کو بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ وزیٹرکے ایئرپورٹ پر داخلے پر پابندی ہو گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹ پر داخل ہونیوالے مسافروں اور عملے کی اسکریننگ کو لازمی قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
-
ایران امریکا مذاکرات کےحوالے سے بڑی پیش رفت
-
ٹرمپ اور پوپ میں مصالحت کی روبیو کی کوشش کتنی کامیاب رہی؟
-
معرکہ حق میں سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا
-
حکومت سماجی سطح پر درپیش انسانی نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم کا ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پر پیغام
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ،عازمین حج اور دیگر مسافروں کی امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
-
بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وزیر خزانہ
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان کے نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.