بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وزیر خزانہ

جمعرات 7 مئی 2026 20:46

بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وزیر خزانہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق سوال پر واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے اور کہاہے کہ بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا،وزیرتوانائی اویس لغاری اور وزیراعظم مسلسل اس پر کام کررہے ہیں، آئندہ دنوں میں بجلی سبسڈی پر مزید بات چیت ہوگی،آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس (آج) جمعہ کو ہوگا، ہمارے اہداف پورے ہیں، قرض منظوری آئی ایم ایف بورڈ پر منحصر ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ بجلی پر سبسڈی ختم ہو رہی ہی اس پر محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیرتوانائی اویس لغاری اور وزیراعظم مسلسل اس پر کام کررہے ہیں، آئندہ دنوں میں بجلی سبسڈی پر مزید بات چیت ہوگی۔کمیٹی میں وزیر خزانہ سے پوچھا گیا کہ بجلی سستی ہوگی یا مہنگی اس پر وزیر خزانہ نے واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس (آج) جمعہ کو ہوگا، ہمارے اہداف پورے ہیں، قرض منظوری آئی ایم ایف بورڈ پر منحصر ہے۔