حکومت سماجی سطح پر درپیش انسانی نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم کا ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پر پیغام
جمعرات 7 مئی 2026 19:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں دنیا مجموعی طور پر پیچیدہ مسائل بشمول موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات، صحت عامہ کی دگر گوں صورتحال اور سماجی و معاشی ناہمواریاں کا سامنا کر رہی ہے۔ اس تناظر میں ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ جیسی انسانی ہمدردی وخدمت پر وقف تنظیموں کا کردار مزید اہم ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سماجی سطح پر درپیش انسانی نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے ایک مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے ،ہر نوعیت کے بحران میں انسانی وقار اور تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مزید موثر ردعمل، عالمی سطح کی صحت سہولیات تک باآسانی رسائی اور معاشرے کے کمزور طبقات کے خصوصی تحفظ کے لئے حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،ان اقدامات میں ابتدائی وارننگ سسٹمز کو مضبوط بنانا، موسمیاتی تبدیلی کے مطابق ڈھالے گئے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، کمیونٹی کی سطح پر صحت کی سہولیات کو فروغ دینا اور وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر ہنگامی صورتحال میں فوری موثر ردعمل کے لئے رضاکاروں اور فرسٹ رسپانڈرز کی صلاحیت و استعداد میں اضافہ کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔ انسانی خدمت کے لئے تیار سماجی رضاکار صف اول میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،پاکستان ہلال احمر سوسائٹی آفات سے نمٹنے، خون کی فراہمی، صحت کی خدمات اور کمیونٹی تک رسائی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ دور دراز اور محروم علاقوں تک ان کی رسائی حقیقی معنوں میں انسانیت اور خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ حکومت ان خدمات کی تحسین کرتی ہے اور مستقبل میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے تمام فریقین بشمول حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبہ، بین الاقوامی شراکت دار اور سماجی طبقات مل کر ایک محفوظ، صحت مند اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا تجدید عہد کریں۔وزیراعظم نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہمدردی، رضاکارانہ خدمت اور یکجہتی کی اقدار کو اپنائیں، ہم سب انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کی ہرممکن مدد کے عزم پر متحد ہوں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
-
ایران امریکا مذاکرات کےحوالے سے بڑی پیش رفت
-
ٹرمپ اور پوپ میں مصالحت کی روبیو کی کوشش کتنی کامیاب رہی؟
-
معرکہ حق میں سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا
-
حکومت سماجی سطح پر درپیش انسانی نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم کا ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پر پیغام
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ،عازمین حج اور دیگر مسافروں کی امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
-
بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وزیر خزانہ
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان کے نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.