وائس چانسلر جامعہ اردو نے ریسرچ لیب اپلائیڈ مائیکرو بائیلوجی و کلینیکل مائکولوجی کی جانب سے بنائے گئے سینی ٹائزر کا جائزہ لیا

بدھ 18 مارچ 2020 20:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2020ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر نے جامعہ کی جانب سے کورونا وائرس کیخلاف حفاظتی مہم کے تحت جامعہ اردو کی ریسرچ لیب اپلائیڈ مائیکرو بائیلوجی و کلینیکل مائکولوجی کے اساتذہ ڈاکٹر سحر افشاں ناز، ڈاکٹر مریم شفیق اور طلبہ کی جانب سے بنائے گئے ہینڈ سینی ٹائزرکا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر ڈ اکٹر سحر افشاں نازنے کہا کہ کو رونا وائرس سے بچائو کیلئے سینی ٹائزرکا استعمال کورونا سے بچائو کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ سینی ٹائزر نہ ہونے کی صورت میں ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں،باوضو رہیں،کھانستے، چھینکتے وقت منہ کو ہاتھ،کہنی یا رومال سے ڈھانپ لیںاور غیر ضروری باہر جانے سے گریز کر یں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مریم شفیق نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس وائر س سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے ۔شیخ الجامعہ نے شعبہ مائیکرو بائیولوجی کے اساتذہ اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔جامعہ کی جانب سے ملازمین اور راہ گیروںکو مفت سینی ٹائزر اور صابن تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر،ڈاکٹرسید طاہر علی، ڈاکٹر افتخار احمد طاہری ڈاکٹر سحر افشاں،ڈاکٹر مریم شفیق ،ڈاکٹر کوثر یاسمین ،ظہور خان ،قندیل لاریب، ماہین ضیاء، اور ثمین زبیربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :