اولڈ سیکرٹریٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں ،جگہوں پر کرونا وائرس آگاہی پر مشتمل بینرز ، بورڈنصب کرنے کا سلسلہ شروع

بدھ 18 مارچ 2020 21:43

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) کرونا وائرس آگاہی مہم کا جہاں حکومتی اورانتظامی سطح پر آغاز کیا جارہا ہے ، وہیں مون کریشنز اورگل آرٹ کی جانب سے اولڈ سیکرٹریٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں ،جگہوں پر کرونا وائرس آگاہی پر مشتمل بینرز ، بورڈنصب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، مون کریشنز ،گل آرٹ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں میں کرونا وائرس سے آگاہی کے لئے اپنا فرض پورا کرنے کے لئے میدان میں اتر گئے ، مون کریشنز ،گل آرٹ کی خدمات کو دیکھتے ہوئے دوسرے شہری ادارے اور کاروباری شخصیات بھی کرونا وائرس آگاہی میں اپنا حصہ بقدر جسہ حصہ ڈالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو کام حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ کام سول سوسائٹی اور کاروباری حضرات نے سرانجام دینا شروع کردیا ہے ،جبکہ حکومت کی جانب سے صرف ٹی وی نشریات کی حد تک کرونا وائرس آگاہی مہم شروع ہو سکی ہے ، تفصیلات کے مطابق آزا د کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں قائم پینا فلیکس کا بڑا سنٹرمون کریشنز، گل آرٹ اور مون کریشنز سنٹر نے بھی حکومت سے قدم ملاتے ہوئے اپنا حصہ ڈالنا شروع کردیا ، شہریوں کا گل آرٹ،مون کریشنزکی جانب کرونا وائرس کی آگاہی مہم میں حصہ لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ ہر کام کے لئے حکومتوں اور اداروں کی جانب نہیں دیکھنا چاہیے ، کچھ کام اور چیزیں ریاست کے ہر فرد پر فرض ہیں جن کو سرانجام دینا ایک اعلیٰ مثال ہے ۔