چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

بدھ 18 مارچ 2020 21:43

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کے اعزاز میں الوداعی دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز سابق چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس محمد اعظم خان کی جانب سے الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کرونا وزئ۴رس کے پیش نظر قومی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے عشائیے میں مہمانوں کی تعداد کو محدودکیا گیا اور ہوٹل کے بجائے اہتمام جسٹس محمد اعظم کان کی رہائش گاہ پر کیا گیا ۔ عشائیہ میں سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کے سینئر جج جسٹس راجہ سعید اکرم خان ، جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل ،ججز آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ ، سابق ججز سپریم کورٹ کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل اور وکلاء نے شرکت کی ۔