ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت جے یو آئی ف کا نام تبدیل کر دیا گیا

الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست منظور کر لی، جمیعت علمائے اسلام کے نام کے آگے سے ف کو ختم کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 18 مارچ 2020 22:50

ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت جے یو آئی ف کا نام تبدیل کر دیا گیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2020ء) ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت جے یو آئی ف کا نام تبدیل کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست منظور کر لی، جمیعت علمائے اسلام کے نام کے آگے سے ف کو ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت قرار دی جانے والے جمیعت علمائے اسلام ف نے اپنا نام تبدیل کروا لیا ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان کی جماعت کا نام تبدیل کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ممبر پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے جے یو آئی ف کی جانب سے پارٹی کے نام میں تبدیلی کی دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

کامران مرتضیٰ نے جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی نام تبدیلی کی دائر درخواست پر دلائل دئیے۔ وکیل کامران مرتضیٰ نے الیکشن کمیشن میں دوران سماعت کے دوران استدعا کی کہ جمیعت علمائے اسلام کے نام کے آگے سے ف کو ختم کر دیا جائے۔ کامران مرتضیٰ کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کے بینچ نے جے یو آئی ف کی جانب سے دائر کی گئی نام تبدیلی کی درخواست منظور کر لی۔

یوں اب اس جے یو آئی ف کی جانب سے جمیعت علمائے اسلام کا نام استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک میں جے یو آئی س کے نام سے بھی ایک سیاسی و مذہبی جماعت موجود ہے، جس کے بانی مرحوم مولانا سمیع الحق تھے۔ اب مولانا فضل الرحمان اپنی جماعت کو قومی سطح پر بھرپور انداز میں متحرک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اسی لیے انہوں نے جماعت کا نام تبدیل کروا لیا ہے۔