دھوکے باز برطانوی شوہر اپنی دوست کے ساتھ اٹلی گیا اور کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 مارچ 2020 23:42

دھوکے باز برطانوی  شوہر اپنی دوست کے  ساتھ اٹلی گیا اور کورونا  وائرس ..
ایک برطانوی شہری کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سےاتنا زیادہ پریشان نہیں، جتنا پریشانی اُن حالات  کی ہیں، جن میں یہ  اس وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
ایک برطانوی  شخص، جن کا نام نہیں بتایا گیا لیکن عمر 30 سال سے زیادہ بتائی گئی ہے، نے  اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ  اندرون ملک ایک کاروباری دورے پر جا رہے ہیں  جبکہ حقیقت میں ایک دوست کے ساتھ رومانوی چھٹیاں گزارنے  اٹلی  جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

اُن کا منصوبہ بہترین تھا لیکن  اس منصوبے میں اٹلی میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا شامل نہیں تھی۔جب وہ گھر آئے تو اُن میں کوویڈ -19 کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئیں۔ٹسٹ سے ثابت ہوا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔انہوں نے اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ اس وائرس سے  مقامی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک برطانوی شخص نے محکمہ صحت کے سامنے  اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی دوست کے ساتھ اٹلی گئے تھے لیکن انہوں  نے اپنی دوست کا نام بتانے سے انکار کر دیا تھا کہ اُن کے معاشقے کی تفصیل سب کے سامنے  نہ آجائے۔رپورٹ کے مطابق یہ مریض صحت مندہو کر گھر جا چکا ہے۔