پاکپتن میں جعلی نکاح پڑھانے والا نکاح رجسٹرار گرفتار

ملزم اپنے نوسرباز گینگ کی خاتون کا تین مرتبہ جعلی نکاح پڑھا چکا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 20 مارچ 2020 15:40

پاکپتن میں جعلی نکاح پڑھانے والا نکاح رجسٹرار گرفتار
پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2020ء، نمائندہ خصوصی، توقیر رمضان) پاکپتن میں ایک نوسرباز گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گروہ کئی افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنی ساتھی سے جعلی نکاح پڑھانے کے بعد رقم اور زیورات لے کر فرار ہو جاتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں اینٹی کرپشن نے جعلی نکاح پڑھانے والے نکاح رجسٹرار کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سرکل آفیسر کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھی سادہ لوح افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنی ساتھی سے نکاح پڑھاتے اور گھر سے بھاری رقم اور زیورات لے کر فرار ہو جاتے تھے۔ پاکپتن میں اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی نکاح پڑھانے والے نکاح رجسٹرار کو گرفتارکر لیا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن رانا ندیم اقبال نے میڈیا کوبتایا کہ ملزم اور اسکے ساتھی سادہ لوح افراد کو اپنی ہی ساتھی خاتون سے شادی کا جھانسہ دیتے اور نکاح کے بعد بھاری رقم اور زیورات لے کر فرار ہوجاتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایک ہی خاتون کا تین مرتبہ جعلی نکاح پڑھایا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :