کرونا وائرس کے حوالہ سے عوام افواہوں پر یقین نہ رکھیں،راجہ محمود شاہد

عوام میں خوف وہراس پھیلانے سے اجتناب کیا جائے، آگاہی کیلئے میڈیا ،علماء کرام،سول سوسائٹی کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر نیلم

جمعہ 20 مارچ 2020 18:42

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالہ سے عوام افواہوں پر یقین نہ رکھیں نیلم میں انٹری پوائنٹ پر سکرینگ سینٹر قائم کردیا گیا جہاں ریسکیو 1122 کی گاڑی ہمہ وقت موجود رہے گی پاک آرمی کت تعاون سے شاہکوٹ میں بھی سکرینگ سینٹر قائم کیا گیا ہے آٹھمقام میں قرنطینہ سینٹر بھی قائم ہے کرونا وائرس سے بچائو کے لئے جملہ اداروں کو فعال ومتحرک کردیا جبکہ آئسولیشن وارڈ بھی تیار کرلیے ہیں عوام میں خوف وہراس پھیلانے سے اجتناب کیا جائے آگاہی کے لئے میڈیا ،علماء کرام،سول سوسائٹی کردار ادا کریں پبلک مقامات پر رش نہ کیا جائے نیلم میں کرونا اسپرے کا آغاز بھی آج سے کیا جائے گا جبکہ نیلم کے داخلی مقام ماربل پر سکرینگ سینٹر نے کام شروع کردیا ہے عوام کی آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے لئے باقاعدہ اعلانات کروائے جارہے ہیں ۔