پشاور، یونیورسٹی کالج فار بوائز قرنطینہ کیلئے مختص کردیاگیا، انٹرنیشنل ہاسٹل خالی ، 12 یمنی اور افغان طلبہ شامل، اعلامیہ جاری

جمعہ 20 مارچ 2020 23:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2020ء) جامعہ پشاور کی جانب سے یونیورسٹی پبلک سکول اور یونیورسٹی کالج فار بوائز قرنطینہ کیلئے مختص کردیاگیاجامعہ پشاور کے انٹرنیشنل ہاسٹل کو خالی کرنے اور اس سے بارہ غیر ملکی جس میں تین افغانی اور9یمنی طلبہ شامل ہیں اسکے علاوہ 26 اساتذہ کو دیگر نزدیکی رہائشی کمروں میں کھپانے کا کام جاری ہے ترجمان جامعہ پشاور کے مطابق طلباء و طالبات جو دیگر ہاسٹلوں میں رہائش پذیر تھے اور ہیں انھوں پریشان ہونے کی ضرورت نہیںجامعہ پشاور کی کوشش ہے کہ متوقع ایمرجنسی صورتحال میں کیمپس سے باہر کی عمارتوں کو استعمال میں لایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے رابطے پربتایاکہ کرونا کی شدت کے پیش نظر آئندہ رونما ہونے والی صورتحال پر گہری نظر ہے جس پر صورتحال بہ صورتحال پر ردعمل اور فیصلے دینگے عالمی وباء کے مقابلے میں قومی یکسوئی کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم تعلیمی میدان کو بھی حکومت کی جانب سے چیلنج کے طور پر دیکھنا ہوگا انہوں نے کہاکہ طلباء و طالبات کی متوقع وباء سے اثرات اور کیمپس میں قرنطینہ مراکز کی موجودگی پر اساتذہ کی تشویش کا اداراک ہے۔

متعلقہ عنوان :