پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں بھرتی کا اعلان،

درخواستیں 27 مارچ تک طلب :بھرتی انستھیزیا اور ریڈیالوجی کے پروفیسرز،ایسو سی ایٹ سمیت سینئر رجسٹرار کی سیٹوں پر کی جائے گی، پروفیسر خالد محمود

جمعہ مارچ 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2020ء) ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودنے پروفیسرزسے سینئر رجسٹرار تک بھرتیوں کا اعلان کر دیا جن کیلئے درخواستیں 27 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پی آئی این ایس میں انستھزیا اور ریڈیالوجی کے پروفیسرز، ایسو سی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور سینئر رجسٹرار بھرتی ہونگے جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر اور سینئر رجسٹرار نیورالوجی کی ایک ایک سیٹ کو بھی پر کیاجائے گا۔

پروفیسر خالد محمود کا کہنا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ میں کنسلٹنٹ کی کمی دور کرنے کیلئے خالی سیٹوں پر ایڈہاک بنیادوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ علاج معالجہ کی سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ ای ڈی پینزنے کہا کہ بھرتی حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔