نیلم،کرونا وائرس کے پیش نظر بیرون ضلع سے آنیوالوں کیلئے چلہا نہ کے مقام پر سکر ینگ سنٹر ،آٹھمقام میں قر نطینہ سنٹر قا ئم کر دیا گیا

ہفتہ 21 مارچ 2020 18:46

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2020ء) کرونا وائرس کے پیش نظر نیلم میں بیرون ضلع سے آنے والوں کے لیے چلہا نہ کے مقام پر سکر ینگ سنٹر جبکہ آٹھمقام میں قر نطینہ سنٹر قا ئم کر دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ضلع نیلم کے صدر مقام آٹھمقام میں الغنی گیسٹ ہا ؤس میں ضلعی انتظا میہ اور پاک فوج کے تعاون سے قر نطینہ سنٹر قائم کر دیا گیا ۔

باب نیلم چلہا نہ کے مقام پر سکر ینگ سنٹر کا افتتاح ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد نے کیا اس مو قع پر ڈی ایچ او نیلم ڈاکٹر غلا م نبی سکر ینگ سنٹر کے فو کل پر سن اے ڈی صحت سید مبشر گیلا نی و دیگر مو جود تھے سکر ینگ سنٹر پر محکمہ صحت کا سٹاف تین شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیو ٹی سر انجام دے گا ،بیرون ضلع سے آنے والوں کی سکرینگ کی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فو کل پر سن سید مبشر گیلا نی کے مطا بق دنیا بھر کی طر ح کر ونا وائر س کے خلا ف سکر ینگ اور حفا ظتی اقدامات کے تحت آٹھمقام میں الغنی گیسٹ ہا ؤس کو قر نطینہ سنٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت انتظا میہ ،پو لیس اور افواج پا کستان کے تعاون سے قائم کردہ سکر ینگ پوائنٹ چلہا نہ کے مقام پر داخل ہو نے والے ہر فرد کی سکر ینگ کی جا ئے گی ،کرونا وائرس کے مر یض کو قر نطینہ سنٹر آٹھمقام منتقل کیا جا ئے گا ،قر نطینہ سنٹر کے فو کل پر سن اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام سید عمران عباس نقوی جبکہ پو لیس ،انتظا میہ اور صحت کے اراکین ممبران ہوں گے۔