ٹنڈوالہ یار ، محکمہ تعلیم میں معذور کوٹہ پر بھرتی ملازمین16ماہ سے تنخواہوں سے محروم

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے سائیں سرکار اور محکمہ ایجوکیشن کے سیکریٹری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 21 مارچ 2020 22:47

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2020ء) محکمہ تعلیم سمیت مختلف محکموں میں ایک سے چار گریڈ پر معزور کوٹہ پر بھرتی ہونے والے ملازمین 16 ماہ سے تنخواہیں جاری نہ ہونے کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں 16 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے سائین سرکار اور محکمہ ایجوکیشن کے سیکریٹری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت کرنے والے خیر محمد لغاری نارائن میگھواڑ غلام مصطفی لغاری دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے محمکہ ایجوکیشن کے سیکریٹری کی ٹیبل پر معزوں کی تنخواہوں کی منظوری کی فائل موجود ھے مگر وہ اپنے دستخط کرنے میں کوتائی کررہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ ملک کے اندر اس وقت کرونا وائرس کی وجا سے جزوی لاک ڈاؤں ہے ایسے میں ہم کہاں جائیں ہم نے تنخواہ کے آسرے پر بہت سارے لوگوں سے قرضہ لیا ہوا ہے کہ تنخواہ ملنے کے بعد ادا کر دیں گے لیکن اب تک کچھ نہ ہوا ہے جن لوگوں سے قرضہ لیا ہے وہ لوگ بھی بہت تنگ کر رہے ہیں اور ایسے عالم میں جس وقت ملک کے اندر جزوی ھڑتال ہو لوگ گھروں میں محصور ہوں تو ہم معزور کہان جائین کیسے اپنے بچون کی پیٹ کی آگ بجائین اب تو کوئی قرضہ بھی نہیں دیتا اب ہم فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں معزور افراد نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاھ مقامی ایم این اے ذوالفقار ستار بچانی رکن سندھ اسیمبلی سید ضیائ عباس شاھ سابق وزیر اور پی پی ایم پی اے امداد پتافی کمشنر حیدرآباد ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری سے مطالبہ کیا کہ فلفور ھنگامی بنیادوں پر ہماری تنخواہیں رلیز کرواکر دیں تاکہ اس مشکل وقت میں ہم اپنے بچوں کا گزر بسر کر سکیں۔

#