Live Updates

آج بدترین مخالفین کو بھی شہبازشریف کی قدر ہوگئی، مریم نواز

پہلے توعوام شہبازشریف کو یاد کرتے تھے، اب بدترین مخالفین بھی تسلیم کر رہےکہ ان کی خدمت کے معیار کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا شہباز شریف کی وطن واپسی پر ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 مارچ 2020 22:58

آج بدترین مخالفین کو بھی شہبازشریف کی قدر ہوگئی، مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج بدترین مخالفین کو بھی شہبازشریف کی قدر ہوگئی، پہلے توعوام شہبازشریف کو یاد کرتے تھے، اب بدترین مخالفین بھی تسلیم کر رہے کہ ان کی خدمت کے معیار کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے صدر ن لیگ شہباز شریف کی وطن واپسی پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پہلے تو پنجاب کے عوام شہباز شریف کو یاد کرتے تھے مگر اب تو بد ترین مخالف کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑ گیا ہے کہ شہباز شریف نے خدمت کے جو معیار قائم کیے تھے۔

اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ جن کو قدر نہیں تھی، ان کو بھی قدر آ گئی ہے۔اللہ تعالیٰ کے اپنے طریقے ہیں انسان کو سرخرو کرنے کے!
انہوں نے نوازشریف کی شہبازشریف کو الوداع کرنے کی تصویر بھی شیئر کی جس پر کہا کہ اللہ آپ دونوں کو سرخرو فرمائے اور آپ کا حامی و ناصر ہو۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام کو آپ دونوں سے ہی امید ہے اور آپ ہی نے پاکستان کو سنوارنا ہے، انشاءاللہ۔

اسی طرح مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن سے پاکستان کیلئے روانگی سے قبل ویڈیو بیان میں کہا کہ کورونا وائرس نے پاکستان اور دنیا بھرمیں اس وقت کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک پاکستان کے ہر ہرگھر، والدین، بیٹے بیٹیوں، اور بچوں اور بزرگوں کو اپنی خاص مہربانی سے اپنی حفظ وامان میں رکھے۔

اللہ دنیا کے باقی ممالک کے عوام کو بھی اس بیماری سے محفوظ رکھے۔میرا پاکستان آنے کا ارادہ تھا کہ میں موجودہ حالات میں عوام کے ساتھ ہوں۔
لیکن چونکہ میرے بڑے بھائی میرے قائد نوازشریف کے دل کی سرجری ہونی تھی اس وجہ سے میں رکا ہوا تھا، لیکن آج جب میں نے خبر سنی کہ فلائٹ آپریشن معطل کیا جارہا ہے، اس لیے میں نے نوازشریف سے درخواست کی کہ میں پاکستان جانا چاہتا ہوں، میری رہنمائی فرمائیں، توانہوں نے مجھے کہا کہ آپ پاکستان چلے جائیں، وہاں آپ کی زیادہ ضرورت ہے۔

اس لیے میں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔جس کے باعث میں پاکستان واپس آرہا ہے،میرا بطورپاکستانی، اپوزیشن لیڈر اورسیاسی کارکن کے فرض ہے کہ میں موجودہ صورت میں پاکستان جاؤں۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے، آج رات ساڑھے 9بجے لندن سے روانہ ہوں گے اور کل صبح 5 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ جائیں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات