کرائے پر رہائش پذیر لوگوں کو ایک ماہ کا کرایہ معاف کیاجائے‘ذاکر حمید قریشی

اتوار 22 مارچ 2020 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2020ء) معروف سیاسی و سماجی شخصیت ذاکر حمید قریشی نے کہا ہے کہ کرائے پر رہائش پذیر لوگوں کو ایک ماہ کا کرایہ معاف کیاجائے، ریاستی دارلحکومت میں ہزاروں غریب لوگ کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر ہیں، جو دن بھر محنت مزدوری کرکے اپنا وقت گزارتے ہیں، کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات سے یہ غریب لوگ سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں اس لیے ان لوگوں کو مکانوں کے کرائے معاف کرنا ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ کرائے پر رہائش پذیر لوگوں کے لیے کرائے کی ادائیگی سب سے بڑا مسلہ ہے،مالک مکانوں کیطرف سے کرایہ داروں کی ساتھ کرائے کی ادائیگی کے لیے مطالبات اور ناروا رویہ کرایہ داروں کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں، کوئی عزت دار شخص بھوکہ تو سو سکتا ہے مگر اپنی تذلیل برداشت نہیں کرسکتا، اس لیے میری حکومت،انتظامیہ سے اپیل کے کہ تمام ایسے مکانوں کے مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ کرایہ داروں سے ایک ماہ کا کرایہ وصول نہ کریں بلکہ کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کاحکم دیا جائے، تاکہ وبائی مرض کے دوران کی پابندیوں سے غریبوں کی زندگیاں مشکل نہ بن جائیں۔

متعلقہ عنوان :