پاکستان کی غیور قوم بے نظیر بھٹو کی ملک اور قوم کیلئے قربانی اور جدوجہدکو کبھی نہیں بھولے گی ، آصف علی زر داری

اتوار 22 مارچ 2020 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 91 ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کی غیور قوم ان کی ملک اور قوم کیلئے قربانی اور جدوجہدکو کبھی نہیں بھولے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایگ پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ مادر جمہوریت نے جمہوریت اور آئین کی بحالی کیلئے تاریخی جدوجہد کی اور اس جدوجہد میں میں ناقابل برداشت صدمات سہے ان کی بہادری اور ثابت قدمی جمہوریت پسندوں کیلئے حوصلہ اور ڈھارس رہی ، انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جس عزم اور حوصلے سے سفاک ، اقتدار کے لالچی آئین شکن ٹولے کی مزاحمت کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔

آصف زرداری نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے سیاست میں صبر اور برداشت کے اصول متعارف کرائے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ اصول آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے مشعل راہ ہیں ۔سابق صدر نے جمہوریت کیلئے مادرجمہورریت نے جو پر چم سر بلند کیا تھا پیپلز پارٹی کے جیالے مضبوطی سے تھامے رکھیں گے ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین کا تحفظ کرتے ہوئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے .۔