) جمعیت طلبا اسلام نظریاتی طبقاتی تعلیمی نظام اور مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے کے لیے جہد مسلسل کررہی ہیں، رہنماء

د*ہماری تہذیب،ہمارے عقائد ختم نبوت کے قانون اورنظریہ پاکستان اور قومی ثقافت پر یلغار کی حکومت ان کو لگام لگائے ہمیں اشتعال میں نہ لائے ان کایہ خواب اور ناپاک عزائم کوپورے ہونے نہیں دینگے،مشترکہ بیان

اتوار 22 مارچ 2020 21:10

!کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2020ء) جمعیت طلبااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی صدرعبدالرحیم صباجے ایس محمدعباس لطیف فضل الرحمن رحمانی صاحبزادہ عزیزاللہ آغاذاکری محمدلبیب خوستی محمدحمزہ اکبرشیرازاللہ عبدالصمدلونی نصیب اللہ سائل ودیگرنے کہا کہ جمعیت طلبا اسلام نظریاتی طبقاتی تعلیمی نظام اور مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے کے لیے جہد مسلسل کررہی ہیں اور اس طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف جدوجہدکرنے والاڈاکٹر سرفرازاحمد خان کوشہید کیا لیکن جمعیت طلبا اسلام نے نہ اس مشن کو چھوڑا اور نہ اس راستے سے ہٹ چکے انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب،ہمارے عقائد ختم نبوت کے قانون اورنظریہ پاکستان اور قومی ثقافت پر یلغار کی حکومت ان کو لگام لگائے ہمیں اشتعال میں نہ لائے ان کایہ خواب اور ناپاک عزائم کوپورے ہونے نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ کچھ تحریکیں پاکستان میں فحاشی پھیلارہاہے جوکہ نظریہ پاکستان کی توہین ہے پاکستان ایک نظریہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا، وہ نظریہ دینِ اسلام ہے، آج اس نظریہ کو پس پشت ڈال جارہا ہے اور ان لاکھوں قربانیوں پر پانی پھیرنے کی کوشش کررہی ہے اس سے بڑھ کر صورتحال کی سنگینی اس حد تک ہے کہ اس ہی ملک میں شعائرِ اسلام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک اسلام مخالف قوتیں بر سر پیکار ہیں، وہ اندرونی اور بیرونی دونوں طرح سے سازشیں کر رہے ہیں، ایک بہترین سازش حقوقِ نسواں کے نام پہ بے حیائی کو عام کرنا ہے حالانکہ اسلام نے عورت کو کتنا بلند مقام دیا، کبھی ماں کی صورت میں، کبھی بیٹی کی صورت میں، کبھی بیوی کی صورت میں، اسلام سے قبل تو عورت کو نحوست سمجھا جاتا تھا زندہ بیٹی کو زمین میں دفن کیا جاتا تھا اسلام نے عورت کو وہ مقام دیا کہ اس مقام کو پہچان لینے کے بعد کوئی عورت اس طرح کے بھونڈے کام کو تیار نہیں ہو سکتی مگر آج اس ہی عورت کی تذلیل کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد کی اساس اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی محبت پر قائم ہے دینی اقدار کی پاسداری غیرت و ہمت شرم و حیا ہمارا اثاثہ ہیں جمعیت طلبااسلام نظریاتی وطن عزیز پاکستان کی مشرقی اور اسلامی تہذیب سے متصادم کسی بھی مغربی کلچر اور لادین نظریات کو فروغ دینے کی کوشش کو انشا اللہ کامیاب نہیں ہونے دے گی طلبا کے جائز مطالبات اور حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔