برازیل میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 11 افراد ہلاک

پیر 23 مارچ 2020 21:26

برازیل میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 11 افراد ہلاک
بریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2020ء) برازیل کی جنوب مشرقی ریاست مناس گیریس میں بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

برازیلی ہائی وے پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیراپورا کے علاقے میں اس وقت ہوا جب مخالف سمت سے آنے والی بس کی ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔ بس باہیہ ریاست سے آ رہی تھی جبکہ ٹرک باہیہ سے ساؤ گوتانڈو کی جانب جا رہا تھا۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے جہاں متعدد زخموں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :