
کولمبیا کی جیل میں کورونا وائرس کے خوف سے کشیدگی 24 ہلاک اور 83 زخمی
قیدی کورونا وائرس کے وبا پھیلنے کے باوجود جیل میں گنجائش سے زیادہ افراد کو رکھنے اور صحت کی ناقص سیہولیات کے خلاف احتجاج کررہے تھے.رپورٹ
میاں محمد ندیم
پیر 23 مارچ 2020
23:50

(جاری ہے)
وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت واقعے کی تحقیقات کررہی ہے مارگریتا سیبلو نے کہا کہ 7 گارڈز سمیت 32 افراد ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے 2 گارڈز کی حالت تشویش ناک ہے.انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی سوچا سمجھا منصوبہ تھا جو اطلاعات کے مطابق ملک کی دیگر 13 جیلوں میں ہونے والی کشیدگی کا حصہ ہے کولمبیا کی وزیر صحت نے ناقص سہولیات اور کورونا وائرس کے خوف سے کشیدگی پیدا ہونے کے تاثر کو رد کردیا.انہوں نے بتایا کہ سہولیات کے حوالے سے کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جو اس طرح کی کشیدگی کے منصوبے کاباعث بن جائے کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نہ تو کسی قیدی اور نہ ہی کوئی انتظامی عہدیدار کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے.انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث چند قیدیوں کو اقدام قتل اور املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا جائے گا جیل میں ہنگامہ آرائی کی رپورٹس آتے ہیں قیدیوں کے رشتے داروں کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے کے بعد انہیں فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں.سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی ویڈیوز میں قیدیوں کو مختلف اشیا کو نذر آتش کرتے ہوئے دکھا جاسکتا ہے وزارت انصاف کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کولمبیا کی 132 جیلوں میں 81 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے لیکن ایک اندازے کے مطابق اس وقت ان جیلوں میں ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد قیدیوں کو رکھا گیا ہے.دوسری جانب کولمبیا میں اب تک کورونا وائرس کے 231 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور 2 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں حکومت نے ملکی سطح پر قرنطینہ کا فیصلہ کیا ہے جو 19 دن تک جاری رہے گا جس کے تحت شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کردیا جائے گا تاہم طبی عملے، سیکیورٹی فورسز اور سپر مارکیٹ میں کام کرنے والے افراد مستثنیٰ ہوں گے.کولمبیا کی حکومت کی جانب سے 70 برس سے زائد عمر کے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مئی کے اختتام تک گھروں کے اندر ہی قیام کریں یاد رہے کہ کووِڈ-19 (کورونا وائرس) گزشتہ سال دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا تھا اور ہزاروں ہلاکتوں کے بعد 11مارچ 2020 کو اسے ”عالمی وبا“ قرار دیا گیا، جس سے اب تک 170 سے زائد ممالک شکار ہوچکے ہیں.دنیا بھر میں اب تک 3 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر، 15 ہزار 300 سے زائد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کے طیارے گرنے کی وجہ بنی، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان
-
بھکر، مختلف محکموں کو بلیک میل کرنے والاجعلی ایس پی گرفتار، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ برآمد
-
آسٹریا میں پاکستان کے سفارتی مشن کا افسر کروڑوں روپے کا غبن کر کے فرار
-
لا وارث لاش، لاوارث سچ
-
تحریک انصاف آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کیلئے تیار، علی امین گنڈاپور قیادت کریں گے
-
یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.