وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس منعقد

کسی فرد کو آزاد کشمیر آنے کی اجازت نہیں ہو گی، آزادکشمیر کے وہ شہری جو باہر مقیم ہیں اپنا قیام وہیں رکھیں،راجہ محمد فاروق حیدر

منگل 24 مارچ 2020 23:44

اسلام آباد/مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2020ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف اداروں کے ذمہ داران نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلا کیا گیا کہ کسی فرد کو آزاد کشمیر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے وہ شہری جو باہر مقیم ہیں اپنا قیام وہیں رکھیں، آزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ سوائے مال بردارگاڑیوں کے کسی کو بھی پیدل سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ یہ اقدامات آپ کے پیاروں کی حفاظت کے لیے ہیں ۔برائے مہربانی ایک ماہ تک آزادکشمیر کا سفر نہ کریں ۔منگل کو وزاعظم آزاد کشمیر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق آزادکشمیر کے جو لوگ دوسرے شہروں میں گئے ہیں ان کی واپسی پر بھی فوری پابندی لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :