ڈزنی لینڈ کی بندش سے اس شخص کا 2995 روز سے پارک کی سیر کا سلسلہ بند ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 24 مارچ 2020 23:36

ڈزنی لینڈ کی بندش  سے اس شخص کا 2995  روز سے پارک کی سیر کا سلسلہ بند ہوگیا
ڈزنی کے ایک چاہنے والے ایسے بھی ہیں جو گزشتہ 8  برس سے زیادہ عرصے سے روز  کیلیفورنیا کے ڈزنی لینڈ کی سیر کرتے ہیں۔ وہ 2995 دنوں سے پارک جا رہے تھے۔ اب جبکہ صرف 5 دن بعد اُن کے پارک کے روز دورے کے 3 ہزار دن مکمل ہونے والے تھے، اسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ڈزنی نے اعلان کیا  تھا کہ وہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث 13 مارچ سے  ڈزنی لینڈ کو بند کر رہے ہیں۔

اس بندش سے مسلسل 2995 دنوں تک پارک میں جانے والے جیف رٹز کی سیر کا سلسلہ بھی بند ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)


47 سالہ جیف نے بتایا ”طویل سلسلہ بند ہوگیا ہے۔ پارک بند ہوا ہے  لیکن کیلنڈر نہیں۔“۔ جیف نے بتایا کہ جب پارک کھلے گا تو وہ دوبارہ جائیں گے لیکن ایک سلسلہ تو ختم ہوا۔
جیف نے بتایا کہ منفی انداز سے سوچا جائے تو  انہوں نے خود یہ سلسلہ بند نہیں کیا اور مثبت انداز سے سوچیں تو انہیں خود سے یہ سلسلہ بند کرنا نہیں پڑا۔
جیف کا کہنا ہے کہ وہ  اپنے ریکارڈ کے حوالے سے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چند دوسرے لوگ بھی ہیں، جن کا سلسلہ ایک یا دو سال بعد ٹوٹ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :