اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپنے کی بجائے کرونا کو شکست دینے کے ون نکاتی ایجنڈا پر حکومت کی مدد کرے،فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف اپنے اور اپنے خاندان کے بیرون ملک بنائے گئے اثاثے وطن واپس لائیں تاکہ وہ کرونا کے مریضوں پر خرچ ہوں،وزیراعظم کے اعلان کردہ اقتصادی پیکیج عوام دوستی کا ثبوت ہے، معاو ن خصوصی کی پریس کانفرنس

بدھ 25 مارچ 2020 22:46

اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپنے کی بجائے کرونا کو شکست دینے کے ون نکاتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپنے کی بجائے کرونا کو شکست دینے کے ون نکاتی ایجنڈا پر وزیراعظم کے ہراول دستے کے طور پر حکومت کی مدد کرے،شہباز شریف اپنے اور اپنے خاندان کے بیرون ملک بنائے گئے اثاثے وطن واپس لائیں تاکہ وہ کرونا کے مریضوں پر خرچ ہوں،وزیراعظم کے اعلان کردہ اقتصادی پیکج عوام دوستی کا ثبوت ہے ۔

بدھ کو یہاں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیرخارجہ نے ایران سے پابندیاں اٹھانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا ، انہوںنے کہاکہ معاشی پیکج پر عملدرآمد کے لیے صوبوں سے رابطے کررہے ہیں،کابینہ کو معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اقتصادی پیکج وزیراعظم کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔

انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے خواہشات پر مبنی روڈ میپ پیش کیا تھا،قائد حزب اختلاف نے کرونا کے حوالے سے اقدامات کا نشانہ بھی بنایا تھا،شہبازشریف دس سال میں ہیلتھ کا بوسیدہ ڈھانچہ ٹھیک نہ کر سکے جس کا پول کھل رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ اور انٴْ کی ٹیم کو رونا سے نمٹنے کے کیے پرعزم ہے،ملک میں وسائل کی کمی ہے ،حکومت کو چینلز درپیش ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جو ہمیں سبق پڑھا رہے ہیں وہ بیرون ملک سے اپنے وسائل واپس لائیں، وہ وسائل عوام پر خرچ ہونے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ کرونا جیسے چیلنج کے مقابلہ کیلئے اپوزیشن اور اپوزیشن لیڈر بھی حصہ بنیں،سیاسی توپوں کے گولوں کی رفتار کم کی جانی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نہیں چاہتی کہ وہ اپوزیشن کی ذات سے متعلق لڑائی میں الجھے،شہبازشریف اور بلاول بھٹو نے پارلیمانی لیڈرز کے سیشن سے گریز کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عوام کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے قومی حکمت عملی لے کر چل رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپنے کی بجائے وزیراعظم کے ہراول دستے کے طور پر ہماری مدد کرے،تنقید برائے تنقید اس مسئلے کا حل نہیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام جماعتیں کسی نہ کسی صوبے میں برسراقتدار ہیں،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے،اپوزیشن جماعتوں سمیت تمام جماعتیں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوںنے کہاکہ جو اپنی تجویز دینا چاہتا ہے وزیراعظم آفس میں اپنی تجاویز رجسٹرڈ کرسکتا ہیفردوس عاشق اعوان نے کرونا کے خاتمے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی حکومتوں ، سیاسی قیادت عوام اور میڈیا کے تعاون سے کرونا کو ختم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔