ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کی رپورٹ مثبت آگئی۔رہائش قرنطینہ سنٹر میں تبدیل ۔علاقہ سیل

ڈاکٹر جواد عالم کرم 20مارچ کو امریکہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا۔پانچ روز آبائی گاؤں سوات گزارے ایبٹ آباد کے علاقہ جناح آباد میں اپنی رہائش گاہ پہنچ کر خودکواپنے دوست اوربھائی کے ہمراہ قرنطینہ کرلیا

بدھ 25 مارچ 2020 23:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔مریض کی رہائش قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کرکے پورے علاقہ کو سیل کردیا گیا ہے۔متاثرہ مریض 20مارچ کو امریکہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا ۔اسلام آباد سے سوات گیا جہاں اس نے اپنے گھر میں پانچ روز گزارے بعدازاں ایبٹ آباد کے علاقہ جناح آباد اپنی رہائش گاہ پہنچ کر خود کو قرنطینہ کیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر فیصل خانزادہ اورڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ کے مطابق ڈاکٹر جوادعالم کرم 20مارچ امریکہ سے اسلام آباد پہنچا۔اسلام آباد سے آبائی گاؤں سوات گیا جہاں وہ ماسک اوردستانے پہنچ کر اپنے والد فضل کریم،والد ارشاد بیگم،بھائی فضل وہاب اور اس کی فیملی،بھائی ڈاکٹر مراد،ہمشیرہ کلثوم اس کے تین بچوں حمزہ،تبسم اورنفیسہ،ہمشیرہ آسیہ اس کے چار سالہ بیٹی حبہ اورہمشیرہ ریحانہ سے ملا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر جواد عالم کرم بعد ازاں ایبٹ آبادکے علاقہ جناح آباد کی گلی نمبر 5مکان نمبر307میں خود کو اپنے ایک بھائی اوردوست کے ہمراہ قرنطینہ کیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق مریض اپنے گھر کے علاوہ کسی بھی ہجوم میں نہیں گیا۔میڈیکل ٹیم پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ میں موجود ہے اورمحلہ کو مکمل طورپر سیل کررکھا ہے۔