حکومتی ریلیف پیکیج قابل ستائش ہے ، محمد اکرام انجم

جمعرات 26 مارچ 2020 10:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی فنانس سیکرٹری محمد اکرام انجم نے کہا ہے کہ حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے جو ریلیف پیکیج دیا وہ قابل ستائش ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی فنانس سیکرٹری محمد اکرام انجم نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریلیف پیکیج پر گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے ورکروں کو تنخواہ دیتے رہیں اور صاحب حیثیت افراد اپنے ارد گرد موجود ضرورت مند اور دیہاڑی دار طبقہ کو ضروری راشن پہنچائیں۔ محمد اکرام انجم نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام سے رضاکارانہ طور پر گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے،پوری قوم کو وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہنا ہے اور کورونا کو مل کر شکست دینی ہے حکومت کورنا وائرس کے حوالے سے ہر لمحے بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے اور تمام ریاستی ادارے ملک میں کسی بھی طرح کی غیر یقینی کی صورتحال اور افراتفری کو روکنے کے لئے اپنا بھر پور ادا کر رہی ہے