اسپین کی نائب وزیراعظم میں کورونا وائرس کی تصدیق

کارمن کالبو کے دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ لیے گئے جو مثبت نکلے جس کے بعد ان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، اسپین میڈیا

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 26 مارچ 2020 10:28

اسپین کی نائب وزیراعظم میں کورونا وائرس کی تصدیق
میڈرڈ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26مارچ2020ء) اسپین کی نائب وزیراعظم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اسپین میڈیا کے مطابق کارمن کالبو کے دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ لیے گئے جو مثبت نکلے جس کے بعد ان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔پوری دنیا میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے اسپین کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد وہاں موجود پاکستانیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ابھی تک اطلاعات کے مطابق 20 پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اسپین میں ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید 656 افراد ہلاک۔ اسپین میں اٹلی کے بعد کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق، مجموعی تعداد 3 ہزار647 ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپین میں اٹلی کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین میں مزید 656 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔چین میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد اس وقت 3227 ہے جبکہ اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 3647 تک جا پہنچی ہے، اس کے علاوہ ہلاکتوں کے حوالے سے اٹلی بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں مہک وائرس کے باعث 7503 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق اٹلی کے بعد اسپین میں بھی چین سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دگنی اسپیڈ سے اضافہ ہو رہا ہے وہیں دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں سستی دیکھی جا رہی ہے اور 25 مارچ کی شام تک دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد محض ایک لاکھ 12 ہزار کے قریب تھی۔

صحت یاب ہونے والے نصف سے زیادہ یعنی 70 ہزار سے زائد مریضوں کا تعلق چین سے تھا جبکہ باقی 40 ہزار مریض دنیا کے دیگر ممالک سے صحت یاب ہوئے۔اٹلی کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں کا مرکز بننے والے اسپین کی بائب وزیراعظم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ اسپین میڈیا کے مطابق کارمن کالبو کے دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ لیے گئے جو مثبت نکلے جس کے بعد ان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔