کین ولیمسن کا طبی عملے کے نام کھلا خط

کیوی کپتان کا کورونا وائرس کے باوجود ذمہ داریاں ادا کرنے پرصحت سے متعلق عملےکو خراج عقیدت

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 26 مارچ 2020 12:49

کین ولیمسن کا طبی عملے کے نام کھلا خط
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مارچ2020ء ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کورونا وائرس کے باوجود ذمہ داریاں ادا کرنے پر صحت سے متعلق عملے کو خراج عقیدت پیش کیا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کورونا وائرس کی حوالے سے ڈاکٹرز اور نرسز کے نام کھلا خط لکھ دیا۔ ان کا کہنا تھا ہم چند ماہ قبل سوچ بھی نہیں سکتے تھے ہم پر مہلک مرض کی وبا کورونا وائرس کی صورت میں آ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت صحت کے بحران سے گزر رہے ہیں جس کے بارے میں ہم نے سوچا بھی نہیں تھا۔ولیمسن نے کہا کہ آج ہم ان لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کمزور لوگوں کا خیال رکھتے ہیں۔ ہم ڈاکٹروں، نرسوں، ایمبولینس عملہ سمیت دیگر صحت کے عملے کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی حفاظت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کین ولیمسن نے اپنے خط میں لکھا کہ صحت کا عملے کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ ان کے پیچھے پورا ملک موجود ہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے سماجی پھیلاﺅ کے ردعمل میں نیوزی لینڈ دو دنوں میں شٹ ڈاﺅن کریگا۔آرڈرن نے یہ اعلان کیا ہے کہ یہ انتہائی شدید اقدام ملک میں کرونا وائرس کے رسپانس سسٹم کے 48 گھنٹوں میں چوتھی سطح تک پہنچنے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

آرڈرن نے کہا کہ ان فیصلوں سے نیوزی لینڈ کے شہریوں کی نقل وحرکت پر جدید تاریخ کی سب سے زیادہ اہم پابندیاں عائد کی جائیں گی۔اس فیصلے کو ہلکا نہیں لیا گیا۔ تاہم یہ ہمارے پاس بہترین موقع ہے کہ وائرس کی پھیلا کی رفتار سست کی جائے اور زندگیاں بچائی جائیں۔لیول فور کا مطلب ہے کہ سکول منگل کے روز سے بند کئے جائیںگے جبکہ صرف ضروری خدمات جیسا کہ سپر مارکیٹس، ڈاکٹرز، فارمیسز اور سروس سٹیشنز کھلے رہیں گے۔نیوزی لینڈ نے کرونا وائرس کے 36 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جس سے وزارت صحت کے مطابق اس ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔