امریکی سینیٹ میں دو ٹریلین ڈالر کا امدادی مالی پیکیج منظور

امدادی پیکیج سے بے روزگاری انشورنس کے ساتھ متاثرہ ریاستوں کے محکمہ صحت کی مدد بھی کی جائے گی

جمعرات 26 مارچ 2020 14:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر امریکی سینیٹ نے دو ٹریلین ڈالر کی خطیر رقم کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کا مقصد ملکی معیشت کو سہارا دینا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان نمائندگان میں منظوری کے لیے یہ اسی ہفتے پیش کر دیا جائے گا۔ اس امدادی پیکیج سے بے روزگاری انشورنس کے ساتھ ساتھ متاثرہ ریاستوں کے محکمہ صحت کی مدد بھی کی جائے گی۔ نقصان اٹھانے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے قرضوں کے لیے درخواست دے سکیں گے جبکہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کی براہ راست مدد بھی کی جائے گی۔