کولمبیا،خاتون قرنطینہ سنٹر سے بغیر اجازت باہر آنے پر گرفتار

جمعرات 26 مارچ 2020 14:55

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) کولمبیا میں ایک خاتون کو قرنطینہ سنٹر سے بغیر اجازت باہر آنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔کولمبین خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کورونا وائرس کے قرنطینہ سنٹر سے بغیر اجازت باہر آئی۔

(جاری ہے)

متعلقہ حکام کے مطابق قرنطینہ کی قانونی خلاف ورزی پر خاتون کو 4 سے 8 سال قید کی سزا کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ کولمبیا میں 20 مارچ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک گیر قرنطینہ کا نفاذ کیا گیا ہے جو 19 دن تک برقرار رہے گاجبکہ طبی عملے، سیکیورٹی فورسز، راشن اور میڈیکل سٹور کے ملازمین کو اس سے استثنیٰ ہیں۔