صوبائی وزیرعبدالباری خان پتافی کا گھوٹکی تعلقہ ہسپتال کا دورہ، کورونا وائرس سے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا

جمعرات 26 مارچ 2020 16:55

سکھر۔ 26مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) صوبائی وزیرعبدالباری خان پتافی نے گھوٹکی تعلقہ ہسپتال کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے کورونا وائرس سے تحفظ کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ، انہوں نے کورونا وائرس کے سلسلہ میں انتظامیہ کے قائم کردہ آئسولیشن وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ اور محکمہ صحت کی جانب سے اٹھائے گئے دیگر اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

صوبائی وزیر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے احکامات اور سندھ حکومت کی ہدایت کے بعد صوبائی وزیر عبدالباری پتافی گھوٹکی پہنچے اور اسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹر اور مریضوں سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے میںعالمی سطح پر دنیا کو متاثر ہونے والے خطرناک کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے کاوشیں قابل تعریف ہیں، اسی وجہ سے حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اضافی وسائل کی کمی کے باوجود اپنے عوام کو اس خطرناک وائرس سے بچانے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور ان کی کوشش ہے کہ خطرناک وائرس پھیل نہ سکے اور اس کیئے سندھ کے عوام کا تعاون کی ضرورت ہوگی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے جنرل سکریٹری ، سکندر علی لاکو ، ایم ایس ڈاکٹر ارباب ملک اور دیگر عملہ اس موقع پر موجود تھا۔