کراچی چیمبر کی ممبرشپ تجدید کی آخری تاریخ30اپریل تک بڑھا دی گئی، ترجمان

جمعرات 26 مارچ 2020 17:09

کراچی چیمبر کی ممبرشپ تجدید کی آخری تاریخ30اپریل تک بڑھا دی گئی، ترجمان
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) کے سی سی آئی کی ممبرشپ کی تجدید کی آخری تاریخ 31مارچ2020سے 30اپریل2020 تک بڑھا دی گئی۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے ترجمان نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن ( ڈی جی ٹی او ) کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے کے سی سی آئی کی ممبرشپ کی تجدید کی آخری تاریخ 31مارچ2020سے 30اپریل2020 تک بڑھا دی گئی ہے ۔

کے سی سی آئی نے اپنے تمام ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے 30اپریل2020 تک اپنی ممبرشپ کی تجدید کروالیں۔ جیسا کہ کراچی میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کے سی سی آئی کا دفتر بند ہے لہٰذا تمام ممبران کو ممبرشپ تجدید کی فیس آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے وہ حبیب میٹروپولیٹن بینک کی کسی بھی برانچ میں کے سی سی آئی کے اکاؤنٹ نمبر6-11-12-20311-714-206195 میں آن لائن فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ انکم ٹیکس وسیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے ثبوت(اگر قابل اطلاق ہو) کے ہمراہ فیس ادائیگی کی رسید کی اسکین کاپیاں[email protected] یا[email protected] پرلازمی طور پرای میل کی جائیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کے سی سی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ اٹیسٹیشن دیپارٹمنٹ جو جزوی طور پر پیر سے جمعرات تک مخصوص اوقات میں کام کرتا ہے، جمعہ کے روز یہ ڈیپارٹمنٹ صرف ڈیڑھ گھنٹے کے لئے دن گیارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک کھلے گا جبکہ ہفتہ کے روز بینکوں کی بندش کے باعث کے سی سی آئی کا اٹیسٹیشن ڈیپارٹمنٹ بھی مکمل طور پر بند رہے گا۔