جی 20 غریب ملکوں کے قرضے معاف کرے، آئی ایم ایف ،عالمی بینک

وقت کا تقاضا ہے ترقی پذیر ملکوں کو ریلیف اور فنانشل مارکیٹس کو اسٹرانگ سگنل دیا جائے،مشترکہ بیان

جمعرات 26 مارچ 2020 19:34

جی 20 غریب ملکوں کے قرضے معاف کرے، آئی ایم ایف ،عالمی بینک
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) آئی ایم ایف اورعالمی بینک نے ایک خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ جی 20 ممالک غریب ملکوں کے قرضوں کی ادائیگی معطل کریں۔ قرضوں کی معطلی سے کورونا وائرس سے پریشان غریب ملکوں کو آسانی ملے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے مشترکہ خط میں کہا گیا کہ وقت کا تقاضا ہے ترقی پذیر ملکوں کو ریلیف اور فنانشل مارکیٹس کو اسٹرانگ سگنل دیا جائے۔

ادھروفاقی وزیر ریونیو حماد اظہرکا کہنا تھا کہ قرضوں کی معطلی کے آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے خط کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کورونا وائرس کے تناظر میں قرضوں کی معطلی پر زور دے رہے تھے، امید ہے کہ عالمی ادارے قرضوں کی معطلی کی اس تجویز کو قبول کرلیں گے۔