کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ عوام کے تعاون سے بہت جلد جیتیں گے ،اسد قیصر
عوام اختیاطی تدابیر پر عملدر آمد کر کے اس مرض سے نجات حاصل کر یں، سپیکر قومی اسمبلی
جمعرات 26 مارچ 2020 20:14
(جاری ہے)
اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر نے خصوصی طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ہسپتال میں کرونا مریضوں کے لئے آئی سی یو وارڈ میں وینٹیلیٹر کی سہولت کے ساتھ 16 بیڈ جبکہ 40 آئیسولیشن بیڈ کی سہولت موجود ہے۔
صوابی میں کرونا وائرس مریضوں کے لئے باچہ خان میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لاہور اور ٹوپی میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔سپیکر اسد قیصر نے صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت ریلیف پیکیج کے علاوہ مزید ڈاکٹرز بھرتی کرئے گی تاکہ کورونہ وائرس پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے اس موقع پرصوابی کے متاثرین کے لئے آٹے کی فراہمی کے لئے ساٹھ لاکھ روپے دینے کا اعلان کر تے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو واضح ہدایت جاری کی کہ کورونہ وائرس لاک ڈائون کے دوران ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ آٹا ، گوشت ، ماسک اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مصنوعے اضافے کو بر داشت نہیں کیا جائیگاجب کہ اس حوالے سے میڈیا بھی لوگوں میں خوف وحراس نہ پھیلائے انہوں نے کہا کہ حکومت نے متاثرہ مریضوں کے جلد صحت یابی کے لئے عملی اقدامات اُٹھا رکھی ہے ۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں اور عوام پر زور دیا کہ وہ کورونہ وائرس کے حوالے سے حکومت کے ساتھ اس جدوجہد میں عملی تعاون کریں کیونکہ حکومت اکیلے یہ جنگ نہیں جیت سکتی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
آرٹیکل151 کے تحت اشیائے ضروریہ کی آزادانہ نقل وحمل یقینی بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے
-
مسلسل چوتھے سال حکومت معاشی شرح نمو سمیت زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
-
کیا اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے مزید علاقوں پر قبضہ کرے گی؟
-
امریکا سے مشاورت کے بعد قطر کے مذاکرات کار ایران روانہ
-
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماہ میں بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلات کا حجم 4 ارب ڈالرز سے تجاوز
-
وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ؛ نگراں دور حکومت میں کی گئی بھرتیاں خلافِ قانون قرار
-
وہ ڈر گیا ہو گا، جج بھی تو فرعون ہوتے ہیں. جسٹس ہاشم کاکڑ
-
بجٹ سے متعلق صوبوں کے ساتھ کئی ہفتوں سے مشاورت جاری ہے. شہباز شریف
-
امریکا سفارتی عمل کو نقصان پہنچا رہا ہے، ضرورت پڑی تو دشمن کو بھرپور جواب دیں گے. ایران
-
این ایچ ا ے نے ٹول پلازوں کے نئے ٹھیکے جاری کردئیے
-
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی
-
صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ایران پر حملوں کے باوجود امن ڈیل پر اثر نہیں ہوگا. امریکی ذرائع ابلاغ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.