موذی وباء سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کی اپیل

جمعرات 26 مارچ 2020 20:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اللہ رب العزت کے حضور رحمت اللعالمینؐ کے صدقے انسانیت کو اس موذی وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے خصوصی دعائیں کریں نبی رحمت سے التجا کریں کہ وہ اس معاملے میں اللہ عزوجل کے حضور ہماری سفارش فرمائیں تمام صاحبان استطاعت صدقات کا اہتمام کریں انفرادی و اجتماعی سطح پر صدقات و خیرات کا اہتمام کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں کا یکم مارچ سے سفر کرنے والے حضرات اور وہاں سے آنیوالے شہریوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا جدید نظام کے ذریعے حاصل کرلیا گیا ہے ان کی مختلف جگہوں پر آنے جانے کی لوکیشنز بھی ٹریک کی جارہی ہیں اور گھر گھر جاکر انہیں چیک اورمانیٹر کیا جائیگا اس کے علاوہ محکمہ مال کے ذمہ داران کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ بھی علحیدہ سے اس حوالے سے فہرست مرتب کریں تاکہ باہر سے آنیوالا کوئی بھی شخص لازمی چیک اپ کروائے اور اسے مانیٹر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ سارے اقدامات آپ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں آپ سرکاری اداروں سے تعاون کریں یہ آپ اور آپ کے پیاروں کی بہتری کے لیے ہے ۔

متعلقہ عنوان :