قراقرم یونیورسٹی نے کوروناوائرس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تیار کردہ گرین ڈس انفیکٹن فیمیگیشن سپرے گلگت بلتستان کے سرکاری و عسکری اداروں میں تقسیم کردیا

جمعرات 26 مارچ 2020 21:42

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے اساتذہ نے کورونا کی وباء سے نمٹنے کے لئے سائنسی اور تحقیقی بنیادوں پر تیارکردہ گرین ڈس انفیکٹن فیمیگیشن سپرے کمشنر گلگت سمیت دیگر سرکاری و عسکری اداروں کے حوالے کردیا۔ قراقرم یونیورسٹی سیفٹی کمیٹی کے ممبران نے کنونیئر ڈاکٹر تصور رحیم بیگ کی سربراہی میں کمشنر گلگت عثمان احمد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر، قراقرم یونیورسٹی سیفٹی کمیٹی کے دیگر ممبران جن میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر،ڈاکٹر سجاد علی،ڈاکٹر شیر ولی،اسسٹنٹ پروفیسر سعادت شیر خان جبکہ ڈی سی گلگت نوید احمد،ایس ایس پی راجا میرزا حسین ودیگر زمہ دارا فراد موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر گلگت و وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی نے قراقرم یونیورسٹی کی جانب سے ہینڈ سینیٹائز کے بعد گرین ڈس انفیکٹن فیمیگیشن سپرے تیار کرکے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے اہم کام کیاہے۔

جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔صوبائی حکومت و انتظامیہ قراقرم یونیورسٹی کو عوام الناس کی بہتری کے لیے کی جانے والی تحقیق میں ہرممکن تعاون فراہم کریگی گی۔قراقرم یونیورسٹی نے پہلے بھی گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی سمیت معیاری و تحقیقی تعلیم کی فراہم میں اہم کردار ادا کیاہے۔امید ہے کہ مزید نمایاں کارنامے سرانجام دیکر خطے کانام مزید روشن کریگی۔

متعلقہ عنوان :