ٹرینوں کی مکمل بند ش پر عمل درآمد شروع ہو گیا

. کسی بھی اسٹیشن سے ٹکٹ کی فراہمی اور مال کی بکنگ نہیں ہوسکے گئی ، ضروری سامان کی نقل و حرکت کیلئے مال گاڑیوں کی آمد رفت جاری رہے گی، اسٹیشن ماسٹر سانگلہ ہل رانا محمد شفیق

جمعرات 26 مارچ 2020 22:08

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) سانگلہ ہل ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کو وائرس سے بچانے کے سلسلہ میں حکومتی ہدایت کیمطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے احکامات کی روشنی میں 26مارچ سے ٹرینوں کی مکمل بند ش پر عمل درآمد شروع ہو گیا اس سلسلہ میں ملک بھر کے دیگر ریلوے روٹوں کی طرے سانگلہ ہل ریلوے سیکشن پر چلنے والی ٹرینیں جن میں کراچی سے براستہ سانگلہ ہل راولپنڈی اور پشاور جانے والی ٹرینیںپاکستان ایکسپریس ،رحمان بابا ایکسپریس ،سر سید ایکسپریس ۔

کوئٹہ سے براستہ سانگلہ ہل لاہور جانے والی ٹرین اکبر ایکسپریس ۔

(جاری ہے)

میاں نوالی سے لاہور جانے والی میاںنوالی ایکسپریس اور فیصل آباد سے براستہ سانگلہ ہل سے لاہور جانے والی ٹرین فیصل ایکسپریس مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں اسٹیشن ماسٹر سانگلہ ہل رانا محمد شفیق نے میڈیا کو بتا یا کہ بند ہونے والی ٹرینوں کے روٹوں میں آنے والے تما م ریلوے اسٹیشنوں کے بکنگ آفس بند کر دیے گئے ہیں کسی بھی اسٹیشن سے ٹکٹ کی فراہمی اور مال کی بکنگ نہیں ہوسکے گئی تاہم ضروری سامان کی نقل و حرکت کیلئے مال گاڑیوں کی آمد رفت جاری رہے گی اسٹیشن ماسٹر نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کے حکومتی احکامات اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی اور ریلوے اسٹیشنوں پر کسی قسم کا رش نہیں ہونے دیا جائے گا ۔