کراچی:سندھ حکومت معمولی کیس میں ضامن نہ ہونیکی وجہ سے بند قیدیوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

جمعرات 26 مارچ 2020 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) سندھ حکومت معمولی کیس میں ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند قیدیوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ,وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اس حوالے سے اہم اجلاس ہوا اجلا س میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند قیدیوں کو رعایت دی جائے اور جو قیدی سزا پوری کر چکے ہیں ان کاجرمانہ حکومت ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ا?ئی جی جیل کو ہدایت کی ہے کہ ہرقیدی کی صحت کے حوالے سے فہرست بنا کر بھیجیں۔ ا?ئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ قیدی کی عمر، جرم اورجیل میں آنیکی تاریخ بھی بتائی جائے۔قانون کے حساب سے دیکھا جائے گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جیل میں بہترین صحت کی خدمات دینے کی بھی ہدایت دیدی۔ متعلقہ حکام کو کہا گیا کہ قیدیوں کو صفائی ستھرائی سے رہنے کی ہدایت دیں۔ قیدیوں کوایک دوسرے سے کچھ فاصلے پررکھیں۔#

متعلقہ عنوان :