20 بڑے صنعتی ممالک کا رواں برس مالیتی بحران سے دوچار ہونے کا امکان ہے ، موڈیز

جمعرات 26 مارچ 2020 22:31

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) معاشی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی گزشتہ روز کی پیشنگوئی میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 20 بڑے صنعتی ممالک کا کووڈ۔19کی عالمی وباء کی وجہ سے اس برس مالیتی بحران سے دوچار ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اس نے اندازہ لگایا ہے کہ جی ٹوئنٹی کی مجموعی جی ڈی پی میں0.5فیصد کمی آسکتی ہے جس میں امریکی معیشت میں دو فیصد اور یوروزون کی معیشت میں 2.2فیصد کمی آسکتی ہے۔ تاہم چین ، جس نے ہر کسی سے پہلے نئے کورونا وائرس کی وباء کا سامنا کیا ہے ، میں اقتصادی سرگرمی میں 3.3فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے جو ایک ایسی سطح ہے جو کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے لئے اوسط کم سطح سے کسی بھی طرح نیچے نہیں ہے۔