فیصل آباد ،لاک ڈاون کے بعد شہر میں آٹا غائب

آٹا 70روپے فی کلو ،گھی 240روپے چینی 80سے 85روپے فی کلو فروخت گھریلو اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ،انتظامیہ منصوصی مہنگائی کوکنٹرول کرنے میں ناکام

جمعرات 26 مارچ 2020 23:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) لاک ڈاون کے بعد شہر میں آٹا غائب ہوگیا ،محکمہ خوراک نے چکیوں کو گندم کی فراہم بند کردی ،آٹاکی قیمتوں میں اضافہ ، آٹا 70روپے فی کلو تک فروخت ہوگیا ،گھی 240روپے چینی 80سے 85روپے فی کلو جبکہ گھریلو اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ،انتظامیہ منصوصی مہنگائی کوکنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی،آن لائن کے مطابق حکومتی چودہ روزہ لاک ڈاون کے دوران کرونا کی وبا سے خوف زدہ غریب عوام پر مہنگائی کاجن بے قابو ہوگیا ہے آٹاپنتالیس روپے سے فی کلو 70روپے کا ہوگیا بلیک مافیا غریبوں پر مہنگائی کے ڈرون حملے کرنے میں مصروف ہے آٹا چکیوں کا گندم کوٹا بند فلور مافیا آٹے کا تھیلا 1400روپے میں فروخت کرنے لگی گندم کی قیمت 2200روپے فی من سے بھی بڑھ گئی دونکانوں پر آٹے کے لئے لبی لمبی قطریں لگی ہوئی ہیں ،جبکہ تنگ دست سفید پوش عا م دیہاڑی دار افراد کا جینا محال ہو گیا ''مہلک وبا ''کرونا کی روک تھام اور عام شہریوں کی زندگیوں کو محصور بنانے والی ضلعی انتظامیہ منافع خور مافیا کے سامنے بے بس ہوگئی ناجائز منافع خور مافیا کو قہر الہی کا نا خوف اور نا کسی کا ڈر ہے جہنم کی آگ سمیٹنے کے لیے بے حس منافع خور مردہ ضمیر کے انسان نما جانور بن چکے ہیں مہنگائی کرنے والے عوام دشمن عنا صر کی شہر یوں کی جانب سے شدید الفاظ میں مزمت کی جا رہی ہے،نے کہا کہ کرونا کے خوف نے غریب سے پہلے روزگار چھینا اب مردہ ضمیر مہنگائی مافیا غریبوں سے قوت خرید چھین رہا تاکہ کرونا کی بجائے غریب بھوک سے مر جائے ضیائی آمریت کے خلاف بیگم نصرت بھٹو کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

ضلعی نائب صدر رائے عابد علی کھرل نے کہا پاکستان قوم کروناجیسی بیماری کے خلاف اجتماعی اور انفرادی طور پر اپنا قومی فریضہ انجام دیتی رہے گی۔