Live Updates

کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد عوامی فلاحی پیکج خوش آئند ہے، رئیس ممتا زمصطفی

جمعرات 26 مارچ 2020 23:14

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) ممبر پنجاب بار کونسل وصوبائی رہنما پاکستان تحریک انصاف رئیس ممتا زمصطفیٰ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے مخدوم فہد اقبال ایڈوکیٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد عوامی فلاحی پیکج خوش آئند اورقابل ستائش ہے،وزیراعظم عمران خان نے قوم کے دل جیت لئے ہیں،مشکل حالات میں پوری پاکستانی قوم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 15روپے فی لیٹر پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں کم کرنا،ایک کروڑ 20لاکھ لوگوں کو چارماہ کے لئے 3ہزار روپے ماہانہ جبکہ کھانے پینے کی چیزوں پر ٹیکس ختم کرنا بہت اچھا اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر زکو بھی چاہئے کہ وہ اپنے ورکروں کو تنخواہ دیتے رہیں اورصاحب حیثیت افراد اپنے ارد گرد موجود ضرورت مند اوردیہاڑی دارطبقہ کو ضروری راشن پہنچائیں،وکلاء حکومتی ہدایت پر عمل کریں تاکہ کورونا جیسی موذی مرض سے بچا جا سکے۔مخدوم فہد اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عوام کو مثالی پیکج دے کر یہ ثابت کر دیا کہ انہیں لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے اربوں روپے کے اس پیکج سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات