ضلعی انتظامیہ لاہور دفعہ 144 پر عملدرآمد کروانے کے لئے سرگرم

ماسٹر ٹیکسٹائل کو سیل کر دیا گیا ، 03 افراد گرفتار

جمعرات 26 مارچ 2020 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور دفعہ 144 پر عملدرآمد کروانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز شہر میں دفعہ 144پر عملدرآمد کروانے لیے بھر پور کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ماسٹر ٹیکسٹائل رائیونڈ کا دورہ کیا۔ماسٹر ٹیکسٹائل کو پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا ہے۔

ماسٹر ٹیکسٹائل کو گزشتہ رات سٹاف کو کم کرنے اور ریسٹورنٹ کو بند کرنے کی وارننگ دی گئی تھی لیکن کوئی خاطر خواہ عملدرآمد نہ ہوا۔03 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کارروائی کا مقصد سیکشن 144 پر عملدرآمد کروانا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے کینٹ کے علاقے بینک سٹاپ والٹن روڈ پر کارروائیاں کیں۔

دو فارمیسیز کے خلاف اوور چارجنگ پر ایکشن لیا گیا۔ حمزہ مارٹ جنرل میڈیکل سٹور اور فیصل میڈیکل سٹور کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔ہینڈ سینیٹائزر کو مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا تھا۔تحصیل شالیمار میں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے بھی کارروائی کی۔کیٹرنگ سروس دکان کھلے ہونے کی اطلاع ملنے پر دکان کو فوری طور پر بند کروایا گیا۔کیٹرنگ دکان کے مالک کو گرفتار کروا دیا گیا اور ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کے لئے اور دکانوں کے کھلے ہونے پر دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :