کووونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مخیر حضرات کا ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تعاون جاری

جمعرات 26 مارچ 2020 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) کووونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مخیر حضرات کا ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تعاون جاری ہے۔رین بو سٹور نے دس لاکھ مالیت کے 200 راشن بیگز ضلعی انتظامیہ لاہور کو دئیے۔الہادی ٹیکسٹائل نے 1000 بیڈز شیڈ اور 20 لاکھ کے 200 راشن بیگز دئیے۔یورو سٹور نے آٹھ لاکھ مالیت کے 100 راشن بیگز ضلعی انتظامیہ کو دیئے۔

جلال سنز نے آٹھ لاکھ مالیت کے 100 بیگز ضلعی انتظامیہ کو دیئے۔

(جاری ہے)

اظہار گروپ نے دس لاکھ مالیت کی 50 پی پی اے کٹس دیں۔پیور چیم فارماسوٹیکل نے 25 لاکھ مالیت کی 600 لیٹر اتھنول سینی ٹائزر بنانے کے لیے دیں۔کلین نیکس نے پانچ لاکھ مالیت کی 1120 لیٹر میڑیل سینی ٹائزر بنانے کے لیے دیا۔پیکجز لمٹیڈ نے چھ لاکھ مالیت کی 2800 لیٹر ای پی اے عطیہ کی۔ٹیٹلس فارما نے 70 ہزار مالیت کی 160 لیٹر ای پی اے ضلعی انتظامیہ کو دی۔بائنرف کیمیکل نے آٹھ لاکھ مالیت کی 2000 لٹر سامان سینی ٹائزر دیئے۔ایس اے انٹرپرائز نے ساڑھے تین لاکھ روپے کے 30000 ہزار ماسک ضلعی انتظامیہ کو دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :