
چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو حفاظتی اشیاء کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ،وزیراعلیٰ محمودخان
جمعرات 26 مارچ 2020 23:52
(جاری ہے)
وہ جمعرات کے روز محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔
اجلاس میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کیلئے درکار طبی آلات اور ان مریضوں کے علاج معالجے پر مامور طبی عملے کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی اشیاء کی خریداری اور صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو ان اشیاء کی فراہمی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع کو مجموعی طور پر 180,000 فیس ماسکس، 20,000 این95ماسکس، 6850 سرجیکل گاؤنز، 4325 گوگلز، 6116ہینڈ سینیٹائزر، 3310ہینڈ واش، 217,000 گلاؤز، 8,800ڈنگریز فراہم کئے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیاکہ اِس وقت 600ملین روپے لاگت کے ضروری اشیاء اور طبی آلات کی خریداری کے آرڈرز جاری کئے جا چکے ہیں، جس میں سے اکثر اشیاء اور آلات مل بھی چکے ہیںاور ان اشیاء کی صوبے کے مختلف ہسپتالوں کو سپلائی کرنے کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔ اجلاس کوآگاہ کیا گیا کہ صوبے کے ہائی رسک اضلاع کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کو بھی طبی آلات اوربنیادی ضرورت کی دیگر اشیاء فراہم کی گئی ہے جبکہ خریداری اور سپلائی کے اس عمل میں دن بدن بہتری آتی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ تمام ڈویژن کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو ان اشیاء کی بلا تاخیر سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے ڈویژنل سطح پر محکمہ صحت کے افسران خصوصی طور پر تعینات کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.