جی 20 ممالک کا کورونا کے خلاف یونائیٹڈ فرنٹ قائم کرنے اور عالمی معیشت کے لیے 5 کھرب ڈالر کا اعلان

جمعہ 27 مارچ 2020 00:55

جی 20 ممالک کا کورونا کے خلاف یونائیٹڈ فرنٹ قائم کرنے اور عالمی معیشت ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) دنیا کے ترقی کرتے ممالک کے گروپ جی 20 نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لئے یونائیٹڈ فرنٹ قائم کرنے کے ساتھ عالمی معیشت کے لیے 5 کھرب ڈالر کا اعلان کیا ہے تاکہ کسی بھی شدید امکانی بحران میں عالمی وباء کا خاتمہ کیا جاسکے، جمعرات کو سعودی عرب کے دارالحکومت میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہنگامی ویڈیو کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن سمیت دیگر عالمی رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس کے خلاف جی 20 ممالک کے رہنمائوں کا اجلاس ایسے وقت ہوا جب مہلک وائرس سے دنیا بھر میں 21ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 3 ارب سے زائد لوگ لاک ڈائون کی وجہ سے متاثر ہو چکے ہیں اور عالمی معیشت کوبھی شدید دھچکہ لگا ہے ۔سربراہ اجلاس کے آخر میں جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جی 20 ممالک انسانیت کے مشترکہ خطرہ کورونا کے خلاف ایک متحدہ محاذ قائم کررہے ہیں اور عالمی وباء کے سماجی معاشی اور مالیاتی اثرات سے نمٹنے کے لئے دنیا کی معیشت کے لئے 5 کھرب ڈالر دے رہے ہیں جی 20 مما لک کے رہنمائوں نے ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک بھر پور اقتصادی پیکج دینے کے لئے آئی ایم ایف جیسے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔