24سالہ اینکر میں کورونا وائرس کی تصٖدیق

نجی چینل کے دو پروڈیوسرز پہلے ہی کورونا وائرس سے متاثر ہیں

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 28 مارچ 2020 13:48

24سالہ اینکر میں کورونا وائرس کی تصٖدیق
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 28 مارچ 2020ء ) 24سالہ اینکر میں کورونا وائرس کی تصٖدیق کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں 24 سالہ نیوز اینکر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس سے قبل بھی نجی چینل کے دو پروڈیوسرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔واضح رہے صحافیوں کا ڈاکٹرز اور پولیس کی طرح فلیڈ میں جانا بہت ضروری ہوتا  ہے تاکہ وہ وعوام کو ملکی حالات سے آگاہی کر سکے ۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد سندھ سے بڑھ گئی ہے ۔ 497 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جبکہ پانچ افراد اس وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کےچاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگو ں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔کورونا وائرس سے بچنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں تا کہ یہ مزید نہ پھیلے۔ حکومت کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر حالات بہتری کی طرف نہیں جاتے تو ہمیں کرفیو کی طرف بھی جانا پڑ سکتا ہے، اسی لئے حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کریں کیونکہ اسی طرح ہم اس کے پھیلاو کو رروک سکتے ہیں۔

اس سے علاوہ لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی سکریننگ کے لئے موبائل یونٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ یاد رہے ہفتہ کے روز صبح کے وقت فیصل آباد کا نوجوان کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گیا ہے۔22سالہ شخص کو کچھ دن پہلے کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، پنجاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خوداپنی ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیصل آباد کا ایک نوجوان کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ پنجا ب کے متاثرہ افراد کی تعداد 490بتائی گئی ۔