وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمانی رہنمائوں کی کانفرنس میں اپنی تقریر کر کے چلے گئے، یہ رویہ بہتر نہیں ہے، خورشید شاہ

کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کمزور ہو چکی ہے جو لمحہ فکر ہے، ایسے حالات میں اپوزیشن نے عوام کی ترجمانی کی، اے پی سی بلائی، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 مارچ 2020 19:59

وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمانی رہنمائوں کی کانفرنس میں اپنی تقریر ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمانی رہنمائوں کی کانفرنس میں اپنی تقریر کر کے چلے گئے، یہ رویہ بہتر نہیں ہے۔ہفتہ کواحتساب عدالت سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کمزور ہو چکی ہے جو لمحہ فکر ہے، ایسے حالات میں اپوزیشن نے عوام کی ترجمانی کی، اے پی سی بلائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنی تقریر کر کے چلے گئے، یہ رویہ بہتر نہیں، وزیرِ اعظم کا رویہ افسوسناک تھا، اس وقت تفصلی ڈبیٹ ہونی چاہیے تھی۔خورشید شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا نازک حالات سے گزر رہی ہے، پاکستان کے معاشی حالات خراب ہیں، اس موقع پر اپوزیشن نے اچھا کردار ادا کیا ہے۔انہو ںنے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹر اور دیگر لوگ کام نہیں عبادت کر رہے ہیں، اللہ تعالی ہمارے ڈاکٹرز کو مزید ہمت دیں کہ وہ لوگوں کا علاج کرتے رہیں۔