کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی پالیسی ناکام نظر آرہی ہے،اختیار ولی خان

پیر 30 مارچ 2020 23:19

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان خیبر پختونخواہ اختیار ولی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی پالیسی ناکام نظر آرہی ہے لاک ڈاؤن صرف نام کا ہے کوئی حکمت عملی نہیں ہیں حکومت کو چاہئے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے جو سامان ا یا ہیں جلد فراہم کیا جائے اس وقت پولیس فورس، ڈاکٹرز اور صحافی حضرات حفاظتی سامان مہیا نہیں کیا گیا ہیں جبکہ صوبائی اور مرکزی وزراء نے اپنے اپ کو قرنطینہ کیا ہوا ہیں صوبے میں کرونا کی تشخیص کی صرف ایک لیبارٹری ہیں ان کو بڑھایا جائے اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہر سطح پر عوام کی خدمت میں مصروف رہے گی ضلع نوشہرہ میں متاثرہ علاقوں میں اب تک عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیاگیا ہیں ہم حکومت پر تنقید نہیں کرتے ہماری خدمات چاہئے تو خاضر ہیں قرنطینہ میں کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ہیں لوگ اس وقت پریشانی کی حالت میں ہیں لوگوں تمام تر سہولیات فراہم کی جائے اور سرکاری وسائل اس وقت عوام پر خرچ کیا جائے کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی پالیسی ناکام نظر ارہی ہے 15 سے 20 ہزار ماہوار وظیفہ اور یوٹیلیٹی بل معاف کیا جائے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہسپتال کا منظر پیش کر رہی ہیں۔