کورونا وائرس کے باعث لوگوں کے کاروبار زندگی ٹھپ لیکن پرائیویٹ سکول پوری فیسیں وصول کرنے لگے

بچوں کے والدین نے نجی سکولوں کی مارچ، اپریل اور مئی کی فیس معاف کرنے کا مطالبہ کردیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 31 مارچ 2020 21:43

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مارچ 2020ء) کرونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا میں کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے، سٹاک مارکیس کریش کرہی ہیں اور روزگارِ زندگی چلانا مشکل ہوگیا ہے اور نجی و پرائیویٹ تمام تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیاں ہیں ایسے میں پرائیوٹ سکولز نے والدین پر سکول کی فیسوں کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ سکولز میں اس وقت چھٹیاں ہیں اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بھی بند ہیں لیکن سکول مالکان نے ایک دفعہ بھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلباء کو فیس ادا کرنے کا کہا ہے۔

پرائیویٹ سکول مالکان بچوں کے والدین سے چھٹیوں کے باوجود فیس وصول کر رہے ہیں جبکہ آمدنی کے ذرائع بند ہیں اور حکومت نے بھی سکول مالکان سے کہا ہے کہ وہ چھٹیوں میں آدھی فیس وصول کریں لیکن مالکان نے طلباء کو پوری فیس ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا کی وجہ سے یوٹیلیٹی بل کم ہو گئے ہیں، حکومت نے ٹیکسز معاف کردیے ہیں، بجلی اور گیس کے بل بھی قسطوں کی شکل میں ادا کرنے کا حکم دیا ہے لیکن پرائیویٹ سکول مالکان فیسوں کی پوری وصولی کر رہے ہیں۔

والدین نے اس حوالے سے احتجاج کیا ہے کہ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ ایک طرف بچوں کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے اور دوسری طرف سکول مالکان مزے سے اپنے گھروں میں بند ہیں بچوں کے والدین کاروبار بند ہونے کے باوجود ان سے فیسیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پرائیویٹ سکولوں کو مارچ، اپریل اور مئی کی فیس لینے سے روکے۔ واضح رہے 24 مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ تعطیلات کے دوران نجی سکولوں کی فیسیں آدھی کی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ نجی سکولوں میں تعطیلات کے دوران فیسوں میں کمی کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے او ریہ کمیٹی آئندہ 7 روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی جس کی روشنی میں مزید اقدامات کئے جائیں گی۔