فیسکو سرگودھا سرکل نے ماہ مارچ میں بجلی چوری کے خلاف کئے گئے آپریشن کی رپورٹ جاری کردی

بجلی چوری کیخلاف خصوصی مہم کے دوران سرکل بھر سے 33ہزار بجلی کنکشن چیک کئے گئے۔36صارفین کوبجلی چوری میں ملوث ہونے پر 35لاکھ روپے جرمانے عائد جبکہ12کے خلاف مقدمات کا اندراج

منگل 31 مارچ 2020 23:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) فیسکو سرگودھا سرکل نے ماہ مارچ میں بجلی چوری کے خلاف کئے گئے آپریشن کی رپورٹ جاری کردی۔بجلی چوری کیخلاف خصوصی مہم کے دوران سرکل بھر سے 33ہزار بجلی کنکشن چیک کئے گئے۔36صارفین کوبجلی چوری میں ملوث ہونے پر 35لاکھ روپے جرمانے عائد جبکہ12کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا۔وزارت توانا ئی (پاور ڈویژن) اورچیف ایگزیکٹوفیسکوشفیق الحسن کی ہدایات پر فیسکوٹاسک فورسز کابجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز گرینڈ آپریشن دن اور رات جاری ہے۔

سب ڈویژنل ٹاسک فورسز اور ایم اینڈ ٹی ٹیمیں گھریلو،زرعی،صنعتی اور کمرشل میٹروں کی چیکنگ کررہی ہیں۔مارچ کے مہینے میں بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں میں فیسکوسرگودھا سرکل کی پانچ ڈویژنوں سرگودھا ڈویژن نمبرون،ٹو،تھری،بھلوال اور جوہرآباد ڈویژنوں سے کل 33038بجلی کنکشنز چیک کئے گئے جس میں سے 36صارفین ڈائریکٹ سپلائی،میٹر ٹیمپرڈ کرکے اور میٹر کو ٹیڑھا کرکے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

(جاری ہے)

ان کو149130ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 35لاکھ 63ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔مذکورہ تمام بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے پولیس کو درخواستیں دے دی گئی ہیں جن میں سے 12صارفین کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہوگیا ہے۔سرگودھا ون ڈویژن سے 6414کنکشنز چیک کئے گئے جن میں سے 6صارفین بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے۔ان کو 23708ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 5لاکھ تین ہزارروپے جرمانے کے بل جاری۔

فیسکوسرگودھا ٹو ڈویژن کی ٹیموں نے کل 10432بجلی کنکشن چیک کئے جن میں سے 7صارفین بجلی چوری میں ملوث تھے۔ان کو 28240یونٹس پر مشتمل 5لاکھ 98ہزار رپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔فیسکو بھلوال ڈویژن سے ٹیموں نے 7555بجلی کنکشن چیک کئے جن میں سے 10صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ان کو 28818ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 10لاکھ 16ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی طرح فیسکوجوہرآباد ڈویژن سے 5251کنکشن چیک کئے گئے جن میں سے 5صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ان کو 47726یونٹس پر مشتمل 9لاکھ 92ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔فیسکو سرگودھا ڈویژن نمبرتھری سے دوران چیکنگ 3386 کنکشن چیک کئے گئے جن میں سے 8صارفین کو بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔ان کو20638یونٹس پر مشتمل 4 لاکھ 53ہزارروپے کا جرمانہ جاری کیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے اس عزم کا اظہا رکیا ہے کہ فیسکو ریجن سے بجلی چوری کے خاتمے تک یہ خصوصی مہم اسی طرح زوروشور سے جاری رہے گی اور آپریشن سٹاف بغیر کسی دباؤ کے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔انہوں نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں ہونے والی بجلی چوری کی اطلاع فوری طورپر وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہاٹ لائن 051-9103888،فیسکو کے ٹول فری نمبر 080066554، ہیلپ لائن 118یا اپنی متعلقہ سب ڈویژن کو دیں تاکہ بجلی چور صارفین کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے۔بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم کی سرکوبی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اورفیسکو ٹیموں کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے اس لعنت کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :